چاند نظر آگیا، عیدالضحٰی 22 اگست کو ہو گی
یہ خبر لائیک کریں

کراچی – ذوالحج کا چاند نظر آگیا، فرزندان اسلام 22 اگست کو عید الضحٰی منائیں گے،  چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کر دیا۔

آج کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں ملک بھر سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں اور عید 22 اگست بروز بدھ کو منانے کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ آج ملک کے مختلف شہروں میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں تاہم کراچی میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند کی رویت ممکن نہیں تھی تاہم ملک بھر چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد عید کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *