یوم آزادی مبارک، ملک بھر میں 71واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

لاہور – ملک بھر میں پاکستان کا 71واں یوم آزادی آج ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ ہر طرف سبز پرچم اور جھنڈیوں کی بہار نظر آرہی ہے۔ رات 12 بجے تاریخ بدلتے ہیں ملک میں آزادی کا جشن شروع ہو گیا اور جگہ جگہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

آج صبح کا آغاز پاکستان آرمی کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا ہے، اس کے بعد ملک کی چاروں اسمبلیوں میں پرچم کشائی کی تقاریب سجائی گئیں۔سکولوں اور تمام تعلمی درسگاہوں میں پرچم کشائی کی خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں۔

اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جس کے بعد مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین نے خطاب کیا ، تقریب میں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

کراچی اور لاہور میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ قائداعظمؒ کے مزار پر قائم مقام گورنر سندھ اور نگران وزیراعلی نے حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی۔

بچے، بوڑھے اور جوان سب ہی ملی جوش و جذبے سے سرشار نظر آرہے ہیں اور یوم آزادی پر جہاں خوشیاں منائی جا رہی ہیں وہیں اللہ کا شکر بھی ادا کیا جا رہے جس نے ہمیں آزادی جسی نعمت سے نوازا۔