اٹلی میں300 فٹ اونچا پل گر گیا، 25 افراد ہلاک

ویب ڈیسک – اٹلی کے ساحلی شہر جنیوا میں ایک بلند و بالا کراسنگ پل گرنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ ’’مورانڈی‘‘ نامی پل” موٹروے پر واقع تھا اور 300 فٹ اونچا تھا۔

اطالوی حکام کے مطابق یہ پل 1960 سے گزرگاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ آج بھی معمول کے مطابق یہاں سے سینکڑوں گاڑیاں گزررہی تھیں کہ اچانک پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا اور اس پر سے گزرنے والی گاڑیاں 300 فٹ نیچے گہرائی میں گزرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر جا گریں۔ جس سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ پل کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کو تلا ش کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔

image source