سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 93 برس کی عمر میں چل بسے

ویب ڈیسک – بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نئی دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس میں جہان فانی سے کوچ کر گئے، ان کی عمر 93 برس تھی۔

اٹل بہاری واجپائی ایک طویل عرصے سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور وہ نئی دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اٹل بہاری واجپائی نے 1999 میں پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تھا۔ اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ لاہور میں ہونے والی تاریخی ملاقات میں وہ مہمان خصوصی تھے۔

ان کا تعلق بھارت کی بھارتیہ جنتا پارٹی سے تھا۔