معروف بھارتی مصنف، صحافی اور کالم نگار کلدیپ نیئر 95 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت

نئی دہلی – بھارت سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف مصنف، صحافی اور کالم نگار کلدیپ نئیر 95 برس میں کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ وہ 14 اگست 1923 کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ جو اس وقت متحدہ برصغیر کا حصہ تھا میں پیدا ہوئےتھے۔

کلدیپ نئیر کا کالم “بٹوین دی لائنس” (بین السطور) پاکستان سمیت دنیا بھر کے 80 سے زائد ممالک کے اخبارات کی زینت بنتا تھا۔  کلدیپ نیئر نے قانون کی ڈگری لاہورسے حاصل کی، یو اے سی اے سے صحافت اور فلسفے میں پی ایچ ڈی بھی کیا۔ کلدیپ نیئر کا شمار نامور صحافیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے کالم نگاری بھی کی۔

یواین آئی، پی آئی بی، دی سٹیٹس مین اورانڈین ایکسپریس کے ساتھ طویل عرصے تک منسلک رہے۔ وہ 25 برسوں تک “دی ٹائمز لندن” کے نامہ نگار بھی رہے۔ وہ لندن میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی تعینات ہوئے۔1997 میں بھارتی ایوان بالا کے رکن کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

کلدیپ نئیر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے شدید خواہاں تھے۔ اور اس کے لئے ان کی کوششیں انگنت تھیں۔ کلیپ نئیر کے انتقال سے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے رابطے کا ایک پل ختم ہو گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *