شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، حوالدار شہید،3 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک – شمالی وزیرستان کے علاقے ڈنڈ کلے میں بارودی سرنگ کا ایک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک حوالدار شہید جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے حوالدار کا نام احمد خان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقہ ڈنڈ کلے میں اس وقت پیش آیا جب بم ڈسپوزل ٹیم معمول کے سرچ آپریشن میں مصروف تھی۔

دھماکے میں شہید ہونے والے حوالدار احمد خان کا تعلق میانوالی سے تھا، شہید کے سوگواروں میں ایک بیوہ ،بیٹا اور2 بیٹیاں شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *