الٹے پیروں والا امریکی ’’مسٹر پلاسٹک‘‘

ویب ڈیسک – الٹے پیروں والا انسان ایسا صرف کہانیوں میں سننا ہوتا تھا جہاں ایک چڑیل کی نشانی ہوتی تھی کہ اس کے پاؤں الٹی طرف ہوتے ہیں حقیقی زندگی میں شاید ہی کسی نے ایسا تصور کیا ہو۔ لیکن امریکی ریاست مشی گن میں ایک ایسا شخص ہے جس کے پاؤں 180 ڈگری پر گھوم جاتے ہیں اور یوں گمان ہوتا ہے جیسے پاؤں الٹے لگے ہوں۔

امریکہ کی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے موسس لینہم  نے 14 برس کی عمر سے ہی  اپنے پاؤں کو الٹی سمت میں موڑ کر چلنا شروع کر دیا تھا اور اسی بنا پر انہیں ’’مسٹرپلاسٹک‘‘ کا خطاب بھی مل گیا۔

موسس لینہم کو یہ صلاحیت ایسے ہی حاصل نہیں ہو گئی،  موسس لینہم  پہلے تنی ہوئی رسیوں پرچلنے کا کرتب دکھایا کرتے تھے اور ایک دن وہ رسیوں سے گر کر ٹانگیں تڑوا بیٹھے۔ بس یہ حادثہ ان کی زندگی میں تبدیلی لے آیا اور انہوں نے محسوس کر لیا کہ وہ بنا کسی تکلیف کے اپنے پاؤں 180 ڈگری تک موڑ سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *