پیپلزپارٹی اعتزاز احسن پر بزد، صدارتی امیدوار کو لے کر اپوزیشن پھر اختلاف کا شکار

ویب ڈیسک – اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد نام سے تو گرینڈ اپوزیشن اتحاد ہے مگر تمام جماعتیں شدید اختلافات کا شکار ہیں۔ ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانےوالےمل بیٹھنے کے باوجود ایک نقطے پر متفق ہوتے نظر نہیں آتے۔

وزیراعظم کے چناؤ سے لے کر اب صدارتی امیدوار کی نامزدگی تک اپوزیشن جماعتوں خاص کر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات گزرتے وقت کے ساتھ کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کی مخالفت کے بعد پیپلزپارٹی بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہے اور اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔

صدارتی امیدوار کی نامزدگی، شش و پنج کا شکار اپوزیشن جماعتیں امیدوار فائنل نہ کر سکیں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے پیپلز پارٹی کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کسی طور بھی اعتزاز احسن کے نام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جبکہ مسلم لیگ ن پی پی پی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے نام پر متفق نظر آتے ہیں اور انہوں نے پیپلزپارٹی کو ان کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایوان میں موجود حکمران جماعت اوراپوزیشن کے پاس اپنے اپنےامیدوار کانام جمع کروانے کے لئے صرف کل تک کا وقت ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *