میں مصروف ہوں 30 منٹ بعد کال کریں، وزیراعظم پاکستان کا فرانسیسی صدر کو جواب

ویب ڈیسک – نیا پاکستان، وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر کو ہولڈ کروا دیا۔ صحافیوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران نومنتخب فرانسیسی صدر کا عمران خان کو فون، عمران خان نے کہا میں مصروف ہوں ان سے کہیں 30 منٹ بعد کال کریں۔

سنئیر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ایک ٹویٹ کر کےبتایا کہ آج جب وزیراعظم عمران خان صحافیوں کے ساتھ میٹنگ میں تھے اس دوران فرانس  کے صدر کا فون آیا، فارن سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ نے عمران خان کو آکر اطلاع دی تو عمران خان نے کہا کہ میں مصروف ہوں ان سے کہو 30 منٹ بعد کال کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر کا فون ایک بار نہیں دو بار آیا، بعد ازاں دفتر خارجہ کی مداخلت کے بعد عمران خان نے فرانسیسی صدر سے بات کی۔  حامد میر کہتے ہیں کہ میں خود اس میٹنگ میں تھا۔