گورنر ہاوٴس کراچی عام عوام کے لئے کھول دیا گیا

کراچی – سندھ کے گورنر کی رہائش گاہ گورنر ہاوٴس کراچی کے دروازے عام عوام کے لئے کھول دیئے گئے۔ گورنر ہاوٴس کو دیکھنے شہریوں کی بری تعداد امڈ آئی اور اس تاریخی عمارت کا پہلی بار دیدار کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل گورنر ہاوٴس کو عوام کے لئے کھولنے کا وعدہ پورا کر دیا۔ انہوں نے آنے والے مہمانوں سے ملاقات بھی کی۔

گورنر ہاوٴس کراچی وسیع و عریض امارت دیکھنے کے لئے شہریوں کے ہفتے میں 2 گھنٹے جبکہ اتوار کے روز 4 گھنٹے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ شہری اپنا شناختی کارڈ دکھا کر گورنر ہاوٴس جا سکیں گے۔

عام شہریوں کو گورنر ہاوٴس کے لان جبکہ تعلیماتی دورہ کرنے والے تدریسی اداروں کے گورنر ہاوٴس کے اندر تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔