کراچی سمیت پورے سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی

کراچی – حکومت سندھ نے محرام الحرام میں سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی سمیت پورے سندھ میں 3 دن کے لئے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔

سندھ کے محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں 9، 8 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، لاوٴڈ سپیکر کا استعمال، اشتعال انگیز تقریروں اور ڈرون کیمروں  پر بھی دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 3 دن جبکہ دیگر عملوں پر یکم تا 10 محرم پابندی ہو گی۔