چینی وزیرِخارجہ وانگ ای پاکستان پہنچ گئے، 10 دن میں تیسرے بڑے ملک کے وزیرِخارجہ کی آمد

اسلام آباد – پاکستان کے دوست ملک چین کے وزیرخارجہ وانگ ای پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ایران اور امریکہ کے بعد چینی وزیرخارجہ کی آمد نئی حکومت کے پہلے 10 دنوں میں تیسرے بڑے ملک کے وزیرخارجہ کی آمد ہے۔

وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات ہوگی۔وانگ ای کو پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

چینی وزیرخارجہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران  چینی وزیر خارجہ صدر مملکت، وزیرا عظم ، اسپیکر قومی اسمبلی اور پاک فوج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.