دھرنے میں شامل 75 افراد کو سزائے موت

ویب ڈیسک – مصر کی ایک عدالت نے2013 میں دیئے جانے والے دھرنے میں شریک مذہبی رہنماؤں سمیت75 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔ سن 2013 کے ایک احتجاج  میں شریک 600 افراد کو سزائے قید بھی دی گئی ہے۔

 اس  احتجاج میں سیکیورٹی فورسز  کے ہاتھوں گولی چلنے سے 2600 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔ ان افراد پر قاہرہ کے ربہ ادعاویہ چوک میں ایک دھرنے کے دوران قتل اور تشدد کو ابھارنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

 مصری حکومت کا کہنا ہے کہ سن 2013 کے اس احتجاج میں زیادہ تر مظاہرین مسلح تھے اور پر تشدد جھڑپوں میں حفاظتی دستوں کے آٹھ اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سن 2011 میں مصر کی تاریخی بغاوت کے تناظر میں ہونے والے اس پُر تشدد احتجاج میں 800 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔