بیگم کلثوم کی میت لینے شہباز شریف لندن روانہ

لاہور – صدر مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے چھوٹ بھائی اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہو گئے۔

وہ  لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ جمعہ کے روز لاہور واپس پہنچیں گے۔ شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اس وقت لاہور میں جاتی امرا اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ پیرول پر رہائی کے بعد ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کے دونوں بیٹے ان کی میت کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے وہ لندن میں ہی والدہ کا جنازہ پڑھ کر میت لاہور کے لئے روانہ کر دیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *