شہباز شریف لندن پہنچ گئے، حسین نواز چچا سے لپٹ کر روتے رہے

لندن – صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف گذشتہ رات اپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن پہنچ گئے۔ اس موقع پر حسین نواز اپنے چچا کو ملے اور ان کے گلے لگ کر خوب روئے۔  بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج پاکستانی وقت کے مطابق 4.15 پر ادا کی جائے گی۔

شہباز شریف نے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے بڑی بہادری سے بیماری کا مقابلہ کیا۔ اللہ ان کے بچوں کو صبر جمل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات ان کے خاندان کے لئے بڑا دھچکا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پیرول کے کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا، پھر میں نے دستخط کئے۔  مسلم لیگ شہباز شریف نے کہا نواز شریف نے 109 سے زائد پیشیاں بھگتیں، ثبوت کوئی نہیں ملا، نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہوگا۔

مرحومہ کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے بعد میت لے کر پاکستان روانہ ہوں گے۔آج رات دس بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا، میت جمعہ کی صبح چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی، شہباز شریف میت کے ساتھ لاہور آئیں گے۔