بیگم کلثوم کی تدفین، نوازشریف انتظامات کا جائزہ لینے جنازگاہ پہنچ گئے

لاہور – سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اپنی اہلیہ کی تدفین کے انتظامات کا جائزہ لینے اپنے رفقا کے ہمراہ شریف میڈیکل کمپلیکس میں موجود جنازگاہ پہنچ گئے۔

نوازشریف نے جناز گاہ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود دیگر رہنماوٴں سے بریفنگ لی۔ بیگم کلثوم نواز کی میت کل صبح لندن سے لاہور لائی جائے گی۔ جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے جاتی امرا کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں متوقع آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے رائے ونڈ اور اس کے اطراف میں ٹریفک کا پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔