کلثوم نواز کی میت لاہور پہنچ گئی، آج جاتی امرا میں نماز جنازہ و تدفین
یہ خبر لائیک کریں

لاہور – سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت آج صبح پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچادی گئی۔ جہاں سے وہ جاتی امرا میں شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی۔ آج شام ان کی تدفین ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت کو آج صبح لندن سے لاہور منتقل کیا گیا۔ ائیرپورٹ پر شریف خاندان کے لوگوں نے میت کووصول کیا اور میت کو شریف میڈیکل کمپلیکس لے گئے جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ اس سے قبل نوازشریف نے کلثوم نواز کی تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا اور  منتظمین کو بہترین انتظامات کی ہدایات جاری کیں۔

بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کرنے والوں کا رئے ونڈ میں تانتا بندھا رہا۔ ملک کی سیاسی و مذہبی شخصیات کی نوازشریف سے ملاقات ہوئی۔

بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں شام 5 بجے مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے جہاں نواز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کلثوم نواز کو سسر میاں شریف کے پہلو مین دفن کیا جائے گا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *