عمران خان کسی کو اچھا لگتا ہے یا برا، مجھے صرف کام چاہیئے: وزیراعظم
یہ خبر لائیک کریں

اسلام آباد – عمران خان کسی کو اچھا لگتا ہے یا برا مجھے کوئی فرق نہیں پرتا، مجھے صرف کام چاہیئے، وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں سول بیوروکریسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں،عوام اور بیوروکریسی نے خود کو بدلنا ہے، ہمیں قرضوں کے بوجھ سے نکلنے کے لیے خود کو بدلنا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا وزیراعظم ہاؤس کے 540 ملازم ہیں، مجھے تو بہت انجوائے کرنا چاہیئے تھا، گاڑیاں اور بھینسیں نیلام کر رہے ہیں،  ہمیں خود کو بدلنا ہے، اگر ہم نے خود کو تبدیل نہ کیا تو اللہ ہمارے حالات کو تبدیل نہیں کرے گا، احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، کرپشن کرنے والے لوگ پہلے اداروں کو تباہ کرتے ہیں، غلطیاں ہوتی ہیں۔

اسلام آباد میں میانوالی ریل کار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا  ہماری بیوروکریسی کوالٹی کی بیوروکریسی تھی، 60 کی دہائی میں ہماری بیوروکریسی ایشیا میں سب سے آگے تھی۔انہوں نے کہا کہ  سارا مسئلہ کرپشن کا ہے، اداروں میں بڑی سطح کی کرپشن ہے، پیسے چوری کرنےکے لیے ادارے تباہ کر دیےگئے، تیسری دنیا کے ممالک اس لیے غریب ہیں کیوں کہ وہاں کرپشن ہے۔

بیوروکریسی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زیر اعظم  نے مزید کہا کہ آپ کی کسی بھی سیاست جماعت سے وابستگی ہو، عمران خان آپ کو اچھا لگتا ہو یا برا مجھے کوئی لینا دینا نہیں، مجھے صرف کام سے غرض ہے، کچھ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں، لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں آپ ایک موقع لیں میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، ہم بیوروکریسی کو تحفظ فراہم کریں گے اور سیاسی مداخلت سے بچائیں گے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *