بیگم کلثوم نواز ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک
یہ خبر لائیک کریں

لاہور – سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں شریف میڈیکل کمپلیکس کئے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ملکی سیاسی شخصیات کے علاوہ ہزاروں مسلم لیگ کے ورکروں اور غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل نے ادا کی۔  بیگم کلثوم نواز کو ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں دفنایا گیا۔ چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، گورنر پنجاب، چودھری برادران، خورشید شاہ اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

سابق خاتون اول کی  ان کی رسمِ قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ کے موقع پر رائے ونڈ کے اطراف میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔  نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں سابق صدر ممنون حسین، حاصل بزنجو، میاں افتخار حسین، آفتاب شیر پاؤ، افراسیاب خٹک، زاہد خان، وزیرِاعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، سپیکر قومی اسمبلی، وزیر اطلاعات مشتاق منہاس،  راجا ظفرالحق، اقبال ظفر جھگڑا، مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، زبیر احمد، ایاز صادق، زاہد حامد، دانیال عزیر، خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر اسد اشرف، رانا مشہود، سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی، راحیل منیر، مصدق ملک، طلال چودھری، پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، علی پرویز، میئر لاہور مبشر جاوید، امیر مقام، بلال یاسین اور زبیر گل شریک ہوئے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *