ڈیم کےمخالفین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس
یہ خبر لائیک کریں

اسلام آباد – چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کے مخالفین کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ جو کوئی بھی ڈیم کی مخالفت کرے گا اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں منرل واٹر کمپنیوں کےخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے منرل واٹر کمپنیوں کے مالکان کو سپریم کورٹ طلب کر لیا۔ چیف جسٹس کو بتا گیا کہ منرل واٹر کمپنیاں حکومت کو 25 پیسے فی لٹر پانی کا ادا کرتی ہیں اور خود 50 روپے فی لٹر بیچتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ  میں خود گھر میں نلکے کا پانی ابال کر پیتا ہوں کیونکہ میری قوم یہ پانی پی رہی ہے جب کہ غریب آدمی آج بھی چھپڑ کا پانی پینے پر مجبور ہے۔انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی ڈکیتی کسی صورت قبول نہیں، قوم کی خدمت کے سوا کوئی مقصد نہیں۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *