میانوالی کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی، بڑی تباہی
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – میانوالی کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ریل گاڑی کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ بوگیاں پٹری سے اترنے سے کئی مسافر زخمی ہو گئے اور کئی ٹرین کی بوگیوں میں پھنس گئے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ٹرین میانوالی کے قریب جنڈ کے مقام پر آج صبح ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس سے 20 سے زائد لوگ زخمی ہو گئے۔ ٹرین پٹری سے اترنے سے ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا تاہم امداد کارروائیاں اب جاری ہیں اور الٹی بوگیوں کو ٹریک پر واپس لانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحال کرنے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب رالپنڈی ٹریک پر آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں اس وقت بند ہو چکی ہیں جو کہ ٹریک کی بحالی تک بند رہیں گی ۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *