منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان پہلی بار کراچی پہنچ گئے
یہ خبر لائیک کریں

کراچی – وزیراعظم عمران خان شہر قائد کراچی پہنچ گئے۔ یہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دورہ کراچی ہے۔کراچی پہنچتے ہی وزیراعظم نے سب سے پہلے مزار قائد پر حآضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران اپنی حلیف جماعت ایم کیو ایم سے ملاقات بھی کریں گے اس کے علاوہ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ تاجروں کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات بھی وزیراعظم کے دورہ کی مصروفیات میں شامل ہے۔

دورہ کراچی کے دوران عمران خان شہر قائد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے اور گورنر ہاؤس سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *