ایشیا کپ 2018: سری لنکا کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست
یہ خبر لائیک کریں

دبئی  – ایشیا کپ 2019 کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 137 سے ہرا دیا،262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 124 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ مشفق الرحیم نے 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بنگالی اوپنر تمیم اقبال ہاتھ زخمی ہونے پر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر پہلے ہی اوور میں لٹن داس اور شکیب الحسن آؤٹ ہو گئے، بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال زخمی ہونے کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جس کے بعد آنے والے کھلاڑی محمد متھن اور مشفیق الرحیم کے درمیان 131 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

مشفیق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا 144 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 262 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں سری لنکن  بلے بازوں نے مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ اپل تھرانگا نے27، سرنگا لکمل نے 20 اور کپتان اینجلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے جبکہ دلروان پریرا نے بھی 29 رنز سکور کیے۔ اور پری ٹیم صرف 124 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلادیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اگلا میچ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *