کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے: وزیراعظم
یہ خبر لائیک کریں

کراچی – گورنر ہاؤس سندھ ، کراچی میں ہوئی ڈیم کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان نےکراچی کےلئے کئی انقلابی اقدامات کرنے کا عزم دہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کہتا تھا کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے۔

وزیراعظم بننے کے بعد کراچی کے اولین دورہ کے موقع پر وزیراعظم نے کراچی میں ایک انتہائی مصروف دن گزارا۔ انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کیا جس میں شہر قائد کی سیاسی اور بزنس کمیونٹی شامل تھی۔ عمران خان نے کہا ہمیں ڈیم بنانے کی اشد ضرورت ہے ورنہ آنے والی نسلوں کے لئے بہت دیر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سےدیکھنے پر کراچی کنکریٹ کی ایک سلیب معلوم ہوتا ہے۔ ہم کراچی کے لئے ایک میگا پلان بنائیں گے جو آج سے پہلے کسی حکومت نے نہیں بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے کراچی اٹھتا ہےتو پاکستان اٹھتا ہے۔ ہم کراچی میں جہاں بھی خالی جگہ دیکھیں گے وہاں درخت لگائیں گے۔

کراچی میں گندگی کےمسلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کےلئےبھرپور کام کریں گے۔ کراچی سے کچرا اٹھانے کے لئے سندھ حکومت کو 2 ماہ کا وقت دیں گے اس کےبعد وفاقی حکومت ان کےساتھ مل کر کراچی کے مسائل حل کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بسنے والےبنگالیوں اور افغانیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ یہ لوگ 30، 40 سے اس شہر میں رہ رہے ہیں ان کی نسلیں یہاں پیدا ہوئیں لیکن یہ بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ ہم ان کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں 534 ملازم، 80 گاڑیاں اور 4 ہیلی کاپٹر تھے، گورنر ہاؤس مری کی تزئین و آرائش پر 70 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور وہ بھیایسے ملک میں جہاں ڈھائی کروڑ بچے ملک سے باہر ہوں اور بچے غذائی قلت سے مرتے ہوں تو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ایسی عیاشی کی ضمیر اجازت دیتا ہے؟ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ اب ایسا نہیں ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ میں تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے، مجھ سے تبدیلی نیچے جائے گی تو عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلہ ختم ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکمران اور عوام ایک ہو جائیں تو ایک قوم بنتی ہے۔ اور ہم اب ایک قوم بننے جا رہے ہیں۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *