بھارتی وزیراعظم مودی کرپشن الزامات کی زد میں، اپوزیشن نے استعفےٰ کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک – بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر کرپشن کے الزامات لگ گئے، بھارتی ائیر فورس کے لئے خریدے گئے طیاروں کی ڈیل میں مبینہ خورد برد سامنے آگئی، بھارتی اپوزیشن نے مودی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

سابق فرانسیسی صدر  فرانسوآ اولاند نے انکشاف کیا ہے کہ مودی کی جانب سے 36 رافیل طیارے حاصل کرنے کی کھربوں روپے کی ڈیل ایک دیوالیہ کمپنی سے کرنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔

وہ دیوالیہ کمپنی معروف بھارتی بزنس ٹائیکون انیل امبانی کی ملکیت ہے اور وہ کمپنی 45 ہزار کروڑ  کی مقروض بتائی جا رہی ہے۔

سابق فرانسیسی صدر کے انکشاف کے بعد بھارت میں طوفان برپا ہو گیا ہے اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی پر الزام لگایا کہ آپ نے فوج کے شہیدوں کا پیسا کھایا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے مودی سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔