فیس بک ہیک ہو گئی، کروڑوں لوگوں کا ڈیٹا چوری، آپ بھی ہو جائیں ہوشیار

ویب ڈیسک – اگر آپ فیس بک استعمال کر رہے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں فیس بک کا ڈیٹا چوری ہو گیا، 5 کروڑ سے زائد فیس بک صارفین کے ڈیٹے تک ہیکرز کو رسائی حاصل ہو گئی۔یف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ہیکنگ کی سائبرحملے کی تصدیق کر دی۔

فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ہیکروں نے فیس بک کو ہیک کر لیا تھا مگر اب اس مشکل پر قابو پا لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے فیس بک کے ‘وویوایز’ نامی فیچرکا استعمال کرتے ہوئے 5 کروڑصارفین کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کے پاسورڈز ہیک کئے جس کے ذریعے دوسروں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔

اس سے قبل بھی فیس بک رواں برس اپریل میں تنقید کی زد میں رہی جب کیمبرج انالیٹیکا نامی فرم نے لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے انکشاف کیا اوراپریل میں ہی کمپنی کی پرائیوسی پالیسیوں کے بارے میں منعقدہ سماعت کے دوران زکربرگ کانگریس کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے۔