عمران خان بڑے لیڈر ہیں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک – مسلم لیگ ن کےرہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے سب سے بڑے حریف اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بڑا لیڈر مان لیا۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان ایک بڑے لیڈر ہیں۔ پاکستان میں پچھلے 50 سالوں میں صرف 4 بڑے لیڈرز آئے ہیں۔ جن میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان شامل ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ واضح کیا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے اسے پارٹی بیان نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے۔ بدقسمتی پاکستان میں ایسے لیڈر بہت کم آئے جو سب کو ساتھ کر چل سکیں۔