پولیس کو دھمکیاں دینے والی بددماغ خاتون گرفتار، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد – پولیس نے گزشتہ روز پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے اور دھمکیاں دینے والی بد دماغ خاتون ڈاکٹر شہلا رضا کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا۔ جہاں عدالت نے ملزلہ کا ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ جاری کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈاکٹر شہلا کو گزشتہ روز ڈپلومیٹک انکلیو میں بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں داخلے سے روکا گیا تھا جس پر انھوں نے ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی سے بدتمیزی کی اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

موقع پر موجود عینی شاہدین نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔ جس کے بعد زیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ہر کوئی قانون کے تابع ہے اور حکومت فرض شناسی سے اپنا کام سر انجام دینے والوں کے ساتھ ہے۔