کراچی: سرکاری کوارٹر خالی کروانے پر پولیس اور عوام میں شدید تصادم، کئی زخمی

کراچی – کراچی بنا میدان جنگ، پولیس اور عوام آمنے سامنے،  سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی علاقہ مکینوں پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

گارڈن میں واقع پاکستان کوارٹرز میں پولیس سرکاری گھروں سے مکینوں کی بے دخلی کیلئے پہنچی تو مکینوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، جس پر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس پاکستان کوارٹر سے پیچھے ہٹ گئی۔ تاہم جوابی کارروائی میں پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جب کہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

احتجاج میں مرد بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تو سیاسی رہنما بھی علاقہ مکینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کوارٹرز پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، کنور نوید جمیل اور عامر خان نے گھر خالی نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.