بھارت کے منہ پر طمانچہ، ٹرمپ کا یوم جمہوریہ میں شرکت سے انکار

ویب ڈیسک – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 26 جنوری 2019 کو ہونے والی بھارت کی یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کی دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت کی جانب سے امریکی صدر کو ٹرمپ کو 26 جنوری کی یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی جسے امریکی صدر نے مصروفیات کا بہانہ بنا کر رد کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں ٹرمپ کے اس انکار سے بے عزتی کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔

بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کے انکار کی وجہ امریکا اور بھارت کے تعلقات میں اب پہلے جیسی گرم جوشی نہیں رہی اور اس کی وجہ روس اور بھارت کے درمیان ہونے والی  خطرناک طیارہ شکن نظام ایس-400  کی ڈیل ہے۔