جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل قاتلانہ حملے میں محفوظ

ویب ڈیسک – پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل پر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

عبداللہ گل پر حملہ گزشتہ روز اسلام آباد سے راولپنڈی جاتے ہوئے ہوا۔ ان کی گاڑی پر تعاقب کرنے والی دو گاڑیوں سے فائرنگ کی گئی ۔

انہوں نےنے گزشتہ روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایاکہ وہ مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر اسلام آبادسے راولپنڈی جا رہے تھے کہ ایئرپورٹ چوک کے قریب ایکسپریس ہائی وے پر دوگاڑیاں آئیں اورانہوں نے میری گاڑی پر فائرنگ کردی، میں نے فوری طورپرگاڑی کچے پر ڈال دی اور وہاں سے دورنکل گیا۔