خیریت سے ہوں کل سے عدالت جاﺅں گا، چیف جسٹس کامیاب انجیوپلاسٹی کے بعد گھر روانہ

ویب ڈیسک – چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو راولپنڈی انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے کامیاب انجیوپلاسٹی کے بعد سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد چیف جسٹس ہسپتال سے گھر روانہ ہو گئے ہیں۔ گھر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں خیریت سے ہوں ،انشااللہ کل سے عدالت جاﺅں گا۔

چیف جسٹس کو گزشتہ روز سینے میں شدید درد کے بعد آر آئی سی لایا گیا تھا جہاں ان کی فوری انجیوپلاسٹی کر کے دل کی بند شریان کھول دی گئی۔ آج صبح ان کے گھر والوں نے آر آئی سی میں ان کی عیادت بھی کی۔ڈاکٹرز نے انہیں چکنائی والی غذاؤں سے احتیاط برتنے کی ہدایات بھی کیں۔

جنرل (ر) اظہر کیانی اور ڈاکٹر امجد نے تازہ رپورٹس اور مشاورت کے بعد چیف جسٹس کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *