جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ: وزیراعظم کا دو روزہ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کانفرنس کروانے کا اعلان

ویب ڈیسک – وزیراعظم عمران خان نے  آئندہ 12 ربیع الاول کو نبی پاک ﷺ کا یوم ولادت شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں تمام صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر اسلام آباد میں دو روزہ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں میں امامِ کعبہ، جامعتہ الاظہر کے وائس چانسلر، شام کے مفتی، عراق اور تیونس کے علمائے کرام شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن اسلام کے امیج کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں، حضور ﷺ کی سیرت طیبہ کے پیغامِ رحمت کو اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔