حکومت کے پاس بھیک مانگنے کے علاوہ کوئی پالیسی نہیں: بلاول زرداری

ویب ڈیسک – پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت کےپاس بھیک مانگنے کے سوا کوئی اور پالیسی نہیں۔  بلاول زرداری آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کے پاس نہ توخارجہ پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی معاشی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےدورہ چین پرتحفظات کو دور نہیں کیا گیا، سعودی عرب نے کن شرائط پر بیل آوٴٹ پیکج دیا، حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

بلاول نے کہا کہ حکومت کے 100 روزہ پلان میں صرف 10 روز باقی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کیا گیا ایک وعدہ بھی تاحال پورا نہیں ہوسکا۔