سرکاری افسر کے گھر پر نیب کا چھاپہ، 33 کروڑ روپے برآمد

ویب ڈیسک – نیب لاہور نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک سرکاری افسر کے گھر چھاپہ مارا اور وہاں سے غیر قانونی 33 کروڑ روپے برآمد کر لئے۔

نیب نے لاہور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی ای ایم ای ڈیفنس میں رہائش پذیر سرکاری افسر کے گھر چھاپہ مارا جو کہ سولویں گریڈ کا افسر ہے۔ سرکاری افسر نے 33 کروڑ کی خطیر رقم اپنے گھر میں چھپا کر رکھی تھی۔نیب نے فی الحال اس سرکاری افسر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

نیب حکام کے مطابق 10 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی کی صورت میں جبکہ 17 کروڑ روپے کے پرائز بانڈز برآمد کئے گئے ہیں۔ ساڑھے 3 کروڑ مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسی بھی قبضےمیں لے لی گئی ہے۔