کراچی میں بجلی کا بریک ڈاوٴن ، 80 فیصد شہر سے بجلی غائب

کراچی (ویب ڈیسک ) شہر قائد میں آج صبح بجلی کا ایک بڑا بریک ڈاوٴن ہو گیا جس شہر کا 80 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ شہریوں کو معمولات زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس، گارڈن، بفرزون، ناظم آباد، گلشن حدید، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، شاہ فیصل کالونی, پی ای سی ایچ ایس، محمود آباد، بہادر آباد، کلفٹن گلستان جوہر اور صدر کے علاقوں میں آج صبح صبح اچانک بجلی غائب ہو گئی۔ بجلی کے بریک ڈاوٴن سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ خاص طور پر سکول ، کالجوں اور دفاتر کو جانے والوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کے معاشی حب کراچی کو گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر میں پانچویں بار بجلی کے بریک ڈاوٴن کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق بریک ڈاوٴن کی وجہ مین سپلائی لائن کو ٹرپ ہونا ہے جسے ٹھیک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔