گاڑیاں بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری

ویب ڈیسک – پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین حضرات کے لئے ایک بڑی خوشخبری، گاڑیاں بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی جرمن کمپنی ’’ووکس ویگن‘‘ پاکستانی مارکیٹ میں دھماکے دار انٹری مارنے کو تیار ہے۔ ووکس ویگن نے پاکستانی کمپنی پریمئیر موٹرز لمیٹڈ کے ساتھ گزشتہ دنوں ڈیل فائنل کر لی۔

تفصیلات کےمطابق جرمن کمپنی نے پاکستان پریمیر موٹرز لمیٹڈ (پی ایم ایل) کیساتھ حتمی معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت پریمیر موٹرز کراچی میں پروڈوکشن پلانٹ لگائے گی جہاں ووکس ویگن کے لائسنس کے تحت گاڑیوں کی اسمبلنگ کی جائے گی۔

ایک سال کے طویل انتظار کے بعد ووکس ویگن نے بالآخر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اپنی گاڑیاں یہاں فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی کے اس فیصلے سے ناصرف ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا بلکہ گاڑیوں کی کمپنی میں مقابلے کے رجحان میں بھی اضافہ ہو گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *