ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی سے ہی ملک ترقی کرے گا: کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی (ویب ڈیسک) جنرلز ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملکی اندرونی اور بیرونی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔کانفرنس کی سربراہی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

آئی ایس پی آر  سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی جیوسٹرٹیجک صورتحال اور سیکیورٹی کے امور پر غور کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی سے ہی ملک ترقی کرے گا اور خوشحالی آئے گی، اس سلسلے میں تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنانے اور پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔