دپیکا کے دوپٹے پر ہندی میں لکھا پیغام سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

ویب ڈیسک –  دپیکا پڈوکون نے دلہن کے روپ میں سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے، میڈیا پر دپیکا کے خوبصورت سرخ لہنگے، قیمتی انگوٹھی اورزیورات کے چرچے جاری ہیں تاہم دپیکا کے شادی کے دوپٹے پرلکھی سنہری عبارت نے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

دپیکا کے دوپٹے پر ہندی زبان میں ’سدا سوبھا گیاوتی بھوا‘  لکھا ہے جس کا اردومیں مطلب سدا سہاگن رہو۔

یاد رہے کہ دپیکا کا شادی کا لباس نامور بھارتی ڈیزائنرسبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے لہٰذا انہوں نے بالکل انوکھے اندازمیں دپیکا کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔