لاہور والے ہو جائیں خبردار، اب بغیر ہیلمٹ پٹرول نہیں ملے گا

ویب ڈیسک – راولپنڈی کے بعد اب لاہور میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو پٹرول پمپ سے پٹرول نہیں ملے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپ کا سیل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا، خط میں درخواست کی گئی ہے کہ بغیر ہیلمٹ کسی موٹر سائیکل سوار کو پٹرول نہ دیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان، انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ وہ بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دیں۔ اس سے قبل راولپنڈی میں ڈی سی او نے حکم جاری کیا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو پٹرول نہیں دیا جائے گا۔