بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے گھر شادی کے 6 ماہ بعد ہی بیٹی کی پیدائش

شوبز ڈیسک – بھارت کی معروف اداکارہ نہیا دھوپیا ایک بچ کی ماں بن گئی ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی شادی کو ابھی صرف 6 ماہ ہی بیتے ہیں۔

نیہا دھوپیا  نے اپنے قریبی دوست انگت بیدی سے رواں سال مئی میں خفیہ شادی کی تھی اور ان کی شادی کے دوران صرف خاندان کے قریبی افراد اور دوست شامل تھے۔

دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ کیا تھا۔

نیہا دھوپیا کے شوہر  انگت بیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اور نیہا سے جلد اور خفیہ شادی اس لیے کی تھی کیوں کہ اداکارہ ماں بننے والی تھیں۔