وطن عزیز کی عزت اور سلامتی اولین ترجیح ہے: جنرل باجوہ
یہ خبر لائیک کریں

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، دنیا کو پاکستان کی خدمات تسلیم کرنا ہو گا۔ پاکستان کی عزت اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہایت کامیابی سے لڑی ہے اور عالمی امن کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پڑوسی ملک افغانستان میں امن کے لئے دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ کوششیں کی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی، معاشی، سیاسی اور معاشرتی اعتبار سے  سب سے زیادہ قیمت چکائی ہے۔  دنیا کو پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔  ہم افغانستان میں امن کے لئے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں لیکن وطن عزیز کی عزت اور سلامتی ہماری اولین ترجیح رہے گی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *