پاکستان جنوبی ایشیا میں ہمارا اہم اتحادی ہے: امریکی محکمہ دفاع
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الزامات کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا جارحانہ رویہ کام آگیا۔ امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے عسکری تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ڈائریکٹر برائے ڈیفنس پریس آپریشنز کرنل راب میننگ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں جبکہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے، دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹویٹر پر جنگ شروع

پنٹاگان نے پاکستان کی تعریف کی پالیسی برقرار رکھی ہے اور کہا ہے کہ خطے میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں اور افغان تنازع کے حل کیلئے پاکستان کی اہمیت مسلم اور اسکا کردار کلیدی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹویٹر پر شدید لفظی جنگ ہوئی تھی۔ امریکی صدر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کرنے پر عمران خان نے ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیا اور آئینہ دکھایا۔  جس کے بعد پینٹاگون کی جانب سے پاکستان کے لئے نرم اور دوستانہ بیان جاری کیا گیا جو خطے میں پاکستان کے کردار کی اہمیت کو ماننا ہے۔

 

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *