پاکستان سے سریز سے انکار، آئی سی سی نے فیصلہ بھارت کے حق میں دے دیا
یہ خبر لائیک کریں

سپورٹس ڈیسک – کرکٹ کی بین الاقوامی کونسل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری قانونی معاملے کا فیصلہ بھارت کے حق میں دے دیا۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے دوطرفہ کرکٹ سیریز کے انکار پر آئی سی سی میں کیس دائر کیا تھا جس کے تحت معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت پاکستان کو 70 ملین  ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے دونوں بورڈز کی جانب سے 3 روز تک جاری رہنے والی سماعت میں تحریری اور زبانی دلائل سننے کے بعد ڈسپیوٹ کمیٹی نے بھارت کے حق میں فیصلہ دیتے ہویئے پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا  بھارتی کرکٹ بورڈ کے حق میں فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی بورڈ نے 9 اپریل 2014 کو مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے لیکن اس تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *