بالی وڈسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے مسلمانوں کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد

ویب ڈیسک – بالی ووڈ کے سب سے بڑے سپر سٹار امیتابھ بچن نے مسلم امہ کو جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی ہے۔

امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر سے ایک روز قبل تمام مسلم امہ کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی۔

بالی وڈ کے شہنشاہ  نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا ’کل عید میلاد النبیﷺ ہے، میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلادالنبیﷺ مبارک ہو۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن  اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *