پی ٹی وی میں کروڑوں کی کرپشن، ڈاکٹر شاہد مسعود گرفتار

ویب ڈیسک – معروف ٹی وی اینکر پرسن اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکڑشاہد مسعود کو مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکڑ شاہد مسعود کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ آج ایف آئی نے اینکر پرسن کو عدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔

شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، جبکہ مذکورہ کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود کو عدالت سے حراست میں لے لیا گیا۔