اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک – معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے سینئر سول جج عامر عزیز خان نے ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

پی ٹی وی میں کروڑوں کی کرپشن، ڈاکٹر شاہد مسعود گرفتار

سنئیر اینکرپرسن  ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ آج ایف آئی نے اینکر پرسن کو عدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔

شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، جبکہ مذکورہ کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔