مومنہ مستحسن باز نہ آئیں، ’’کوکو کورینا‘‘ کا ایک بار پھر پوسٹ مارٹم کر دیا، شائقین بپھر گئے

ویب ڈیسک – پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن جو اپنی گائیکی کی خرابی کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں نے چند ماہ قبل لینجڈ گانے “کوکورینا” کو کوک سٹوڈیو میں گایا تھا اور ان کا ساتھ احد رضا میر نے دیا تھا۔

دونوں گلوکاروں نے گانے کا جو حشر کیا وہ موسیقی کے شائقین کے لئے کافی تکلیف دہ تھا۔ اس کے بعد مومنہ مستحسن اور احد رضا میر پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ لیکن لگتا ہے مومنہ مستحسن سابقہ بے عزتی سے خوش نہیں ہوئیں۔ اس لئے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کوکورینا کا ایک بار پھر پوسٹ مارٹم کر دیا اور ویڈیو اپ لوڈ کر دی۔،

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan) on

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ایک مہینے تک مذاق کا نشانہ بننے کی خوشی میں ایک اور تحفہ‘۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو مومنہ کا گایا ہوا گانا ایک بار پھر پسند نہیں آیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.