ایکنر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود اڈیالہ جیل منتقل

ویب ڈیسک – سنئیر اینکر پرسن اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو کرپشن کیس میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل کرپشن میں ضمانت مسترد ہونے پر ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

پی ٹی وی میں کروڑوں کی کرپشن، ڈاکٹر شاہد مسعود گرفتار

سنئیر اینکرپرسن  ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ آج ایف آئی نے اینکر پرسن کو عدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔

شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، جبکہ مذکورہ کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔