سینیئر طالبان کمانڈر ملا عبدالمنان امریکی فضائی حملے میں ہلاک

ویب ڈیسک – افغان صوبے ہلمند کے میں امریکی طیاروں نے افغان طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر حملے میں 29  طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں افغان طالبان کے سنئیر کمانڈر  ملا عبدالمنان اخوند بھی شامل ہے۔

افغان طالبان نے ملا منان کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ ملا عبدالمنان کئی بار سرحد پار سے پاکستانی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

عبدالمنان ہلمند میں طالبان کا صوبائی کمانڈر تھا جہاں افغان اور غیر ملکی فورسز کو سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات افغان صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں امریکی طیاروں نے افغان طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں ملا عبدالمنان اپنئے 29 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔